the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
پارٹی قائدین اور کارکنان میں زبردست چرچہ
جاریہ ماہ کی 7 ؍ تاریخ کو منعقدہ انتخابات میں ٹی ڈی پی نے آندھرا پردیش میں 112 سیٹوں پر شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے حکومت تشکیل دینے جا رہی ہے اور قوی امید ہے کہ تیلگو دیشم کے صدر چندرابابو نائیڈو 2 جون کے بعد وجئے واڑہ میں علاحدہ ریاست آندھرا پردیش کے پہلے وزیر آعلی کی حیثیت سے حلف لیں گے۔ریاستی سطح پر ٹی ڈی پی نے شاندار نتائج تو حاصل کی ہے مگر ضلع کرنول میں وائی ایس آر کانگریس نے ضلع کے14اسمبلی حلقہ جات میں سے 11پر قبضہ کئے ہو ئے ہے ، اور حلقہ سمبلی کرنول سے حالیہ سابق کانگریسی وزیر چھوٹی آبپاشی مسٹر ٹی جی وینکٹیش نے ٹی ڈی پی امیدوار کی حیثیت سے مقابلہ کر کے معمولی ووٹوں کے ذریعہ نا کام ہو گئے جس کی وجہ سے حلقہ کے تلگو دیشم امید وار کا فی مایوس ہو چکے ہیں اور پارٹی کے عالیٰ قائیدین ضلع خصوصاً حلقہ اسمبلی کرنول میں پارٹی کو نقصان سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس نقصان کی تلافی کے لئے ٹی جی وینکٹیش کو رکن قانوں ساز کونسل بنا کر اہم عہدہ دئے جانے کے امکانا ت کا پارٹی ورکرس میں زبر دست چرچہ چل رہا ہے ۔واضح ہو کہ ریاست کی علاحدگی کی وجہ سے ریاست میں پانی کا ایک بڑا مألہ ہے اور ٹی جی وینکٹیش چند ماہ قبل تک وزیرچھوٹی آبپاشی کی حیثیت سے کافی تجربہ رکھتے ہیں اور اس ضمن میں انہوں نے کافی ترقیاتی کام بھی انجام دئے ہیں پارٹی قائیدین میں اس بات کو لے کر چرچہ چل رہا ہے کہ چندرا بابو



نائیڈو اس مألہ کے حل کے لئے ٹی جی وینکٹیش کی خدمات کو حاصل کر سکتے ہیں۔ اسی طرح ضلع اسمبلی پتّی کنڈہ سے کامیابی حاصل کرنے والے پارٹی کے سینئر قائد و رکن پولٹ بیورو مسٹر کے ای کرشنا مورتی جن کے بارے میں پارٹی کارکنوں میں چہ مہ گوئیاں جا ری تگیں کہ انہیں نائب وزیر علیٰ کا عہدہ دیا جا سکتا ہے مگر با وسوق ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کے ای کرشنا مورتی کو ریاستی کابینہ میں وزیر مال (ریوینؤ)کا عہدہ دئے جانے کے امکانات قوی ہیں ۔حلقہ اسمبلی یمگنور سے ٹی ڈی پی ٹکٹ پرکامیابی حاصل کرنے والے بی جیا ناگیشور ریڈی جوپیشہ سے داکٹر ہیں اور ایک سینئر ٹی ڈی پی قائدبی وی موہن ریڈی فرزندہیں ۔بی وی موہن ریڈی جنہوں نے تلگو دیشم پارٹی کے بانی این ٹی راما راؤ کے شانہ بہ شانہ چلتے ہوئے پارٹی کے قیام سے مرتے دم تک ٹی ڈی پی کا ساتھ نہیں چھوڑا،اور اب ان کے فرزندبی جیا ناگیشور ریڈی پارٹی ٹکٹ سے کامیابی حاصل کئے ہوئے ہیں، پارٹی صدر این چندرابابو نائیڈوبی وی موہن ریڈی کی خدمات کو مد نظر رکھنے کے علاوہ ضلع سے کابینہ میں ریڈی طبقہ کی نمائیندگی کے پیش نظر انہیں بھی اپنی کابینہ میں وزیرطبّی تعلیم و صحت عامہ کا قلمدان دینے کے قیاس کو بھی مسترد نہیں کیا جا سکتا ہے۔ ٹی ڈی پی کے 112اراکین اسمبلی میں ایک بھی مسلم رکن نہیں ہے اس لئے حلقہ پارلمنٹ نندیال سے ناکام ہو نے والے سابق وزیر و سینئر قائد نور محمد فاروق کو ایم ایل سی بنا کر وزارت میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.